اورنج لائن ٹرین منصوبہ ،آئندہ سماعت پر سیکرٹری ٹرانسپورٹ،سیکرٹری فنانس سمیت دیگر طلب

اورنج لائن ٹرین منصوبہ ،آئندہ سماعت پر سیکرٹری ٹرانسپورٹ،سیکرٹری فنانس ...
اورنج لائن ٹرین منصوبہ ،آئندہ سماعت پر سیکرٹری ٹرانسپورٹ،سیکرٹری فنانس سمیت دیگر طلب

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے اورنج لائن ٹرین منصوبے میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور سیکرٹری فنانس پنجاب کوطلب کر لیا،عدالت نے چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کو بھی ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں اورنج لائن ٹرین منصوبے کی سماعت ہوئی،جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ پراجیکٹ کے راستے میں جو آئے اسے ٹریک کا حصہ بنادیا جائے، فنڈز کی وجہ سے منصوبے پر کام نہیں رکنا چاہیے، تعمیراتی کمپنیاں اپنی ذمے داریاں پوری نہیں کریں گی تو کہیں اورجائیں گی،منصوبے پرکام نہیں ہوگا تو معاملہ نیب کو بھی بھیجا جاسکتا ہے۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ کام نا ہونے سے منصوبے میں تاخیر ہورہی ہے، تعمیراتی کمپنیوں کو 15 اپریل تک کام مکمل کرنا تھا، تعمیراتی کمپنیوں نے اپنی یقین دہانی پوری نہیں کی۔

ضرور پڑھیں: اسد عمر کی چھٹی

عدالت نے اورنج لائن ٹرین منصوبے میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور سکرٹری فنانس پنجاب کوطلب کر لیا،عدالت نے چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کو بھی ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔عدالت نے تعمیراتی کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو ،نیب پراسیکیوشن ٹیم کے نمائندے کو بھی آئندہ سماعت پر طلب کرلیااور سماعت جمعہ تک ملتوی کردی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد