گرفتاری کا خدشہ، فریال تالپور نے عبوری ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

گرفتاری کا خدشہ، فریال تالپور نے عبوری ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے ...
گرفتاری کا خدشہ، فریال تالپور نے عبوری ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما فریال تالپور نے جوائنٹ وینچر کیس میں عبوری ضمانت کیلئے اسلام آبادہائیکورٹ سے رجوع کرلیاہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب راولپنڈی نے سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو جوائنٹ وینچر کیس میں کل طلب کر رکھا ہے، پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما نے گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر عبوری ضمانت کیلئے اسلام آبادہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی، درخواست میں چیئرمین نیب کو فریق بنایاگیا ہے،فریال تالپور کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ جعلی بینک اکاونٹس کیس میں نیب راولپنڈی نے کل 11بجے طلب کیاہے، خدشہ ہے نیب گرفتار نہ کرلے،عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عبوری ضمانت دی جائے۔

واضح رہے کہ فریال تالپور نے جعلی بینک اکاونٹس میں 29 اپریل تک عبوری ضمانت لے رکھی ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد