”ایک وقت میں مجھے اپنے جسم سے نفرت ہو گئی تھی کیونکہ ۔۔“ اداکارہ ودیا بالن نے اپنی زندگی کے اہم پہلو سے پردہ اٹھا دیا

”ایک وقت میں مجھے اپنے جسم سے نفرت ہو گئی تھی کیونکہ ۔۔“ اداکارہ ودیا بالن ...
”ایک وقت میں مجھے اپنے جسم سے نفرت ہو گئی تھی کیونکہ ۔۔“ اداکارہ ودیا بالن نے اپنی زندگی کے اہم پہلو سے پردہ اٹھا دیا

  



ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی ووڈ کی 40 سالہ اداکارہ ودیا بالن نے اپنی زندگی کے اہم ترین پہلو سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہاہے کہ ایک وقت تھا جب وہ اپنے جسم سے نفرت کرنے لگ گئیں تھیں اور تبدیلی چاہتی تھیں ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ودیا بالن کا کہناتھا کہ ” میری زندگی میں ایک ایسا حصہ آیا جب میں اپنے جسم کے ساتھ جنگ کر رہی تھی ، میں اس کے ساتھ ناخوش تھی ، نفرت کرتی تھی اور میں اس کو تبدیل کر نا چاہتی تھی کیونکہ میں سوچتی تھی کہ اگر میں اپنے جسم میں تبدیلی لے آﺅں تو میں ہر کسی کیلئے قابل قبول ہو جاﺅں گی اور میں پیار کے بھی قابل ہوجاﺅں گی ۔ انہوں نے کہا کہ جب میں اپنا وزن کم کیا اور دبلی پتلی ہو گئی تو میں نے محسوس کیا کہ میں پھر بھی لوگوں کیلئے پوری طرح سے قابل قبول نہیں ہوں ، اس لیے دوسروں کیلئے خود کو تبدیل کرنے میں کوئی فائدہ نہیں ۔

ان کا کہناتھا کہ پھر میں نے اپنے جسم کو قبول لیا اور اس کی عزت کرنے لگی اور یہ کافی لمبا سفر تھا ، میں نے اپنے آپ کو خوش اور خوبصورت محسوس کرنا شروع کر دیا ۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن جلد ہی اپنی نئی فلم ” مشن مانگا “ میں اکشے کمارکے ساتھ نظر آئیں گی ۔

مزید : تفریح


loading...