”احسان مانی کو چیئرمین بنا کر عمران خان نے۔۔۔“ عبدالقادر دل کی بات زبان پر لے آئے

”احسان مانی کو چیئرمین بنا کر عمران خان نے۔۔۔“ عبدالقادر دل کی بات زبان پر ...
”احسان مانی کو چیئرمین بنا کر عمران خان نے۔۔۔“ عبدالقادر دل کی بات زبان پر لے آئے

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عبدالقادر نے کہا ہے کہ عمران خان نے ماجد خان کے ہوتے ہوئے بطور چیئرمین احسان مانی کو منتخب کر کے بالکل بھی مناسب اور اچھا فیصلہ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں بطور وزیراعظم پی سی بی کے چیئرمین کا انتخاب کرنے والے کرکٹ کے کھیل کو نہیں سمجھتے تھے، البتہ عمران خان کے بارے میں ایسا نہیں کہا جا سکتا، وہ اس کھیل کے عظیم کھلاڑی رہے ہی لیکن انہوں نے نے مزید کہا افسوس ہے کہ عمران خان نے ماجد خان کے ہوتے ہوئے بطور چیئرمین احسان مانی کو منتخب کر کے کسی طور بھی مناسب اور اچھا فیصلہ نہیں کیا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ لیگ سپنر نے کہا کہ ورلڈ کپ 1999ءمیں بنگلہ دیش کے ہاتھوں مشکوک شکست پر جسٹس (ر) بھنڈاری کمیشن بنا تو اس میں وہ بھی شامل تھے۔عبد القادر نے کہا کہ وسیم اکرم، جاوید میانداد اور سلیم ملک سمیت کئی کرکٹرز اس کمیشن کے سامنے پیش ہوئے اور حیرانگی کی بات یہ تھی کہ اس کمیشن نے احسان مانی کو بھی بلایا تھا جہاں موجودہ چیئرمین پی سی بی تو پیش نہیں ہوئے البتہ ان کے وکیل ضرور آیا کرتے تھے۔

مزید : کھیل


loading...