چین پاکستان کو 313 اشیا پر ڈیوٹی فری رسائی دے گا،عبدالرزا ق داﺅد

چین پاکستان کو 313 اشیا پر ڈیوٹی فری رسائی دے گا،عبدالرزا ق داﺅد
چین پاکستان کو 313 اشیا پر ڈیوٹی فری رسائی دے گا،عبدالرزا ق داﺅد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد نے کہا ہے کہ پاکستان نے چین کوڈیوٹی فری رسائی دینے کامطالبہ مستردکردیا،چین کوچنداشیا پرڈیوٹی فری رسائی دیں گے جبکہ چین پاکستان کو 313 اشیا پر ڈیوٹی فری رسائی دے گا۔
تفصیلات کے مطابق نوید قمرکی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی تجارت وٹیکسٹائل کا اجلاس ہوا،مشیر صنعت و تجارت عبد الرزاق داؤد بھی اجلاس میں شریک ہوئے، مشیر تجارت نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے چین کوڈیوٹی فری رسائی دینے کامطالبہ مستردکر دیا ،چین کوچنداشیا پرڈیوٹی فری رسائی دیں گے،عبدالرزاق داﺅد نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ چین آسیان کی طرزپرڈیوٹی فری رسائی دینے پرآمادہ ہے،چین پاکستان کو 313 اشیا پرڈیوٹی فری رسائی دےگا،اب ہم کپاس، چینی اور چاول کی برآمدات کریں گے۔ پاکستان کو ٹیکسٹائل،چمڑے وغیرہ کی برآمدات میں آسیان ممالک کے برابرسٹیٹس مل گیا ہے۔
مشیرتجارت نے کہا کہ پاک چین تجارتی معاہدہ دوئم پر 28 اپریل کودستخط ہوں گے،انہوں نے کہا کہ چین پہلے پاکستان کوڈیوٹی فری رسائی دینے پر آمادہ نہیں تھا۔مشیر تجارت نے کمیٹی کو بتایا کہ ترکی کوپاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدمیں مشکلات کاسامناہے،ترکی پاکستان کوٹیکسٹائل اور لیدر مصنوعات پررعایت دینے کوتیارنہیں،ترکی نے پاکستانی مصنوعات پر 27 فیصد ڈیوٹی لگا دی۔