”ان افراد کو میری اجازت کے بغیر گرفتار نہیں کیا جائے گا “ چیئر مین نیب جاوید اقبال نے بڑا اعلان کر دیا

”ان افراد کو میری اجازت کے بغیر گرفتار نہیں کیا جائے گا “ چیئر مین نیب جاوید ...
”ان افراد کو میری اجازت کے بغیر گرفتار نہیں کیا جائے گا “ چیئر مین نیب جاوید اقبال نے بڑا اعلان کر دیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہاہے کہ گریڈ 19 اور اس سے اوپر کے افسران کو چیئرمین نیب کی اجازت کے بغیر گرفتارنہیں کیا جا سکے گا ۔

سول سیکریٹریٹ میں افسران سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ بیوروکریسی بلا خوف و خطر قانون کے تحت فرائض انجام دے ، بیوروکریسی کا کام ملکی و عوامی مفاد میں پایسی بنا نا ہے ، آہندہ کسی گرفتار افسر کو ہتھکڑی نہیں لگائی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ نیب کا ریجنل آفیسر گریڈ 19 اور اس کے اوپر کے افسران کو از خود گرفتار نہیں کر سکے گا ، افسران ذمہ داری اور اعتماد کے ساتھ فرائض انجام دیں ۔

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...