بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا

بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا

  



ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )بنگلہ دیش کے کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ2019 کیلئے سکواڈ کااعلان کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیشی ٹیم کی ورلڈ کپ میں قیادت مشرف بن مرتضیٰ کریں گے جبکہ ٹیم میں تمیم اقبال ، لیٹن داس ، شکیب الحسن ، متفیض الرحمان ، محمد میتھن ، سومیا سرکار شامل ہیں ۔بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کا اعلان چیف سلیکٹر ز منہاج العابدین ، حبیب البشر نے میر پر شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔ان کھلاڑیوں کے علاوہ بنگلہ دیشی ٹیم میں محمداللہ ریاض ، صابر رحمان ، مہدی میراز ، روبیل حسین ، ابو جید راہی ، محمد سیف الدین اور مصدق حسین شامل ہیں ۔

مزید : کھیل


loading...