رائیونڈ،پلاٹ دکھانے کے بہانے پراپرٹی ڈیلر اور اس کے دو ساتھیوں کی خاتون سے اجتماعی بداخلاقی

رائیونڈ،پلاٹ دکھانے کے بہانے پراپرٹی ڈیلر اور اس کے دو ساتھیوں کی خاتون سے ...
رائیونڈ،پلاٹ دکھانے کے بہانے پراپرٹی ڈیلر اور اس کے دو ساتھیوں کی خاتون سے اجتماعی بداخلاقی

  



لاہور(کرائم رپورٹر)رائیونڈ میں پراپرٹی ڈیلر اور اس کے ساتھیوں نے ایک خاتون کو پلاٹ دکھانے کے بہانے اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق پراپرٹی ڈیلر اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر زاہدہ بی بی نامی خاتون کو رائیونڈ کے علاقے بحریہ اوچڑ میں پلاٹ دکھانے کیلئے لے کر گئے تاہم وہاں انہوں نے زبردستی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور موقع سے فرار ہو گئے ۔خاتون نے متعلقہ تھانے میں ڈیلرز اور اس کے ساتھیوں کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے لیکن پولیس تاحال کسی کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے ۔

مزید : جرم و انصاف /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...