”شہبازشریف اور آصف زرداری ۔۔“ جہانگیر ترین ایک مرتبہ پھر میدان میں آ گئے ، پیغام جاری کر دیا

”شہبازشریف اور آصف زرداری ۔۔“ جہانگیر ترین ایک مرتبہ پھر میدان میں آ گئے ، ...
”شہبازشریف اور آصف زرداری ۔۔“ جہانگیر ترین ایک مرتبہ پھر میدان میں آ گئے ، پیغام جاری کر دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) کچھ دن قبل وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کے درمیان اختلافات میڈیا پر بھی سامنے آئے اور دونوں رہنماﺅں نے ایک دوسرے کے بارے میں بیانات بھی جاری کیے تاہم وزیراعظم عمران خان نے دونوں رہنماﺅں کو بیان بازی سے روک دیا اور معاملہ ٹھنڈا ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین نے اس کے بعد اب سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے آصف زرداری اور شہبازشریف پر تنقید کے تیر چلا دیئے ہیں ۔ جہانگیر ترین کا کہناتھا کہ شہبازشریف اور آصف علی زرداری کے منی لانڈرنگ نیٹ ورک کی کھوج نے پاکستانی تاریخ کے سب سے بڑے کرپشن سکینڈل کو بے نقاب کر دیاہے ، ن لیگ اور پیپلز پارٹی دونوں نے غریب پاکستانیوں کو لوٹا ، یہ وقت کی بات ہے ، ان کا لوٹ مار پر احتساب ہو گا ۔

مزید : قومی