پاکستانی روزانہ کتنے گھنٹے سوتے ہیں؟تازہ سروے میں ایسا جواب کہ آپ کے تمام اندازے غلط ثابت ہوجائیں

پاکستانی روزانہ کتنے گھنٹے سوتے ہیں؟تازہ سروے میں ایسا جواب کہ آپ کے تمام ...
پاکستانی روزانہ کتنے گھنٹے سوتے ہیں؟تازہ سروے میں ایسا جواب کہ آپ کے تمام اندازے غلط ثابت ہوجائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )نیند انسانی صحت کیلئے بہت ہی ضروری ہے اور اگر آپ کی نیند پوری نہ ہوئی ہو تو ذہن بھی اپنی پوری قوت سے کا م نہیں کرپاتا جس کے باعث آپ کی روزمرہ زندگی کے علاوہ صحت پر بھی منفی اثرات پڑتے ہیں ۔
صحت کے ماہرین کی جانب سے مشورہ دیا جاتاہے کہ ہر شخص کو کم از کم آٹھ گھنٹے کی نیند ضرور لینی چاہیے جس کے باعث اس کی کام کرنے کی صلاحیت میں بہتری آتی ہے اور ساتھ ہی وہ جسمانی طور پر بھی صحت مند رہتا ہے تاہم اسی صورتحال کو جانچتے ہوئے گیلپ نے پاکستان میں ایک سروے کیا گیا جس میں لوگوں سے ان کی نیند کے گھنٹے معلوم کرنے کی کوشش کی گئی ۔
گیلپ نے سروے کے نتائج جاری کر دیئے ہیں جس کے مطابق زیادہ تر پاکستانی اپنی آٹھ گھنٹے کی نیند پوری کرتے ہیں جن کی تعداد 41 فیصد رہی تاہم 7 فیصد لوگوں کا کہناہے کہ وہ چھ گھنٹے سے کم سوتے ہیں ،11 فیصد لوگ نے اپنی نیند کا دورانیہ چھ تقریبا چھ گھنٹے بتایا جبکہ 16 فیصد کا کہناتھا کہ وہ کم از کم 7 گھنٹے کی نیند لیتے ہیں ۔
14 فیصد لوگوں کاکہناتھا کہ ان کی نیند 9 گھنٹے کی ہے جبکہ 10 فیصد عوام نے کہا کہ وہ 9 گھنٹے سے بھی زیادہ سوتے ہیں تاہم 1 فیصد لوگوں نے گیلپ کے سروے کے دوران کیے گئے سوالات جواب نہیں دیا ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -