پاکستان کپ جیتنے والی خیبرپختونخواہ ٹیم کے کپتان سلمان بٹ کو پھر سزا مل گئی

پاکستان کپ جیتنے والی خیبرپختونخواہ ٹیم کے کپتان سلمان بٹ کو پھر سزا مل گئی
پاکستان کپ جیتنے والی خیبرپختونخواہ ٹیم کے کپتان سلمان بٹ کو پھر سزا مل گئی

  



راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے والی خیبرپختونخواہ کی ٹیم کے کپتان سلمان بٹ کو 30 ہزار روپے جرمانے کی سزا دیدی گئی ہے۔ سلمان بٹ کو 30 ہزار جرمانے کی سزا پاکستان کپ کے فائنل میچ میں سلو اوور ریٹ کے باعث کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ خیرپختونخوا سے فائنل میں بھرپورمقابلے کے بعد بلوچستان کی ٹیم کو محض9 رنزسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ فاتح الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے7 وکٹ پر 307 کا مجموعہ ترتیب دیا جس میں اوپنر عابد علی کی 132 رنز کی شاندار اننگز بھی شامل تھی جس میں انہوں نے 12 چوکے اور 3چھکے بھی لگائے البتہ سلمان بٹ صرف 2 رنز ہی بنا سکے تھے۔

بلوچستان کی ٹیم جوابی اننگز میں مقررہ اوورز میں 9 وکٹ پر298 رنزتک محدود رہی اور یوں خیبرپختوانخواہ کی ٹیم نے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

مزید : کھیل


loading...