سفیر راجہ علی اعجاز کی اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثمین سے ملاقات

سفیر راجہ علی اعجاز کی اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثمین ...
سفیر راجہ علی اعجاز کی اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثمین سے ملاقات

  



جدہ (محمد اکرم اسد/بیورو چیف)اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سعودی عرب  میں سفیر  راجہ علی اعجاز نے جدہ میں  اسلامی تعاون تنظیم کے مرکزی سیکرٹریٹ میں اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثمین سے ملاقات کی. یہ سعودی عرب میں پاکستان کا سفیر  اور او آئی سی میں پاکستان کے مستقل نمائندہ مقرر ہونے کے بعد اوآئی سی  کے  سیکرٹری جنرل کے ساتھ ان کی پہلی ملاقات تھی.

او آئی سی سیکریٹری جنرل نے راجہ علی اعجاز کو سعودی عرب میں بطور سفیر پاکستان  تعیناتی  پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ  ان کی تعیناتی کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔او آئی سی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف  العثیمین نے او آئی سی میں پاکستان کے  اہم کردار کی تعریف کی۔سفیر راجہ علی اعجاز نے کہا کہ ہماری مشترکہ کوششوں نے او آئی سی کو ایک مضبوط  ادارہ  بنا دیا ہے اور ہم اسلامی ممالک کے معاملات کے حوالے سے  متحدہ پوزیشن لیتے ہیں۔

سیکرٹری جنرل نے فلسطین کے مسئلے پر پاکستان کی غیر متزلزل   موقف اور حمایت کی تعریف کی.سفیر پاکستان نے کشمیر کے مسئلے اور دہشتگردی سمیت مختلف معاملات پر پاکستان کی مسلسل حمایت پر او آئی سی سیکرٹری جنرل کا شکریہ ادا کیا.انہوں نے کہا کہ مسئلہ  کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے پاکستان کے عوام اسلامی تعاون کے ادارے کے مشکور ہیں.

 راجہ علی اعجاز نے او آئی سی سیکرٹری جنرل کے جموں و کشمیر پر نمائندہ خصوصی   عبد اللہ علیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا  کہ جموں و کشمیر کے تنازع کے حوالے سے  ان کا کردار نمایاں رہا ہے۔ڈاکٹر یوسف نے کشمیر کے تنازعے پر او آئی سی کے موقف کو دھرایا  اور کہا کہ کشمیر کے  مسئلے کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہونا  چاہیے۔

مزید : عرب دنیا


loading...