وزیراعلیٰ پنجاب کا سینٹرل جیل گوجرانوالہ کا دورہ،ایک شخص کی عثمان بزدار کی گاڑی روکنے کی کوشش
گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے دورہ سینٹرل جیل کے موقع پر ایک شخص نے وزیراعلیٰ کی گاڑی روکنے کی کوشش کی تو پولیس اہلکار اس شخص کو کھینچتے ہوئے گاڑی سے دور لے گئے اس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے گاڑی روک کراحتجاج کرنے والے شخص کی درخواست وصول کی۔
درخواست گزارمحمد احمد نے وزیراعلیٰ پنجاب سے کہاکہ میرے بیٹے کو3اپریل کوقتل کیاگیا،پولیس بیٹے کے قاتلوں کوگرفتارنہیں کر رہی، وزیراعلیٰ پنجاب نے درخواست وصول کرتے ہوئے متاثرہ شخص کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔