”تسی کیمرہ لایا اے تے اسی چِیٹنگ وی نئیں کر سکدے“ قذافی سٹیڈیم میں ٹریننگ کے دوران عماد وسیم نے ایسا کیوں کہاں؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان برپا کر دیا

”تسی کیمرہ لایا اے تے اسی چِیٹنگ وی نئیں کر سکدے“ قذافی سٹیڈیم میں ٹریننگ کے ...
”تسی کیمرہ لایا اے تے اسی چِیٹنگ وی نئیں کر سکدے“ قذافی سٹیڈیم میں ٹریننگ کے دوران عماد وسیم نے ایسا کیوں کہاں؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان برپا کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے اور اب ٹریننگ سیشن جاری ہے جس دوران سخت محنت کے باعث عماد وسیم نے شکوہ کیا کہ کیمرے کی وجہ سے ہم ’چِیٹنگ‘ بھی نہیں کر سکتے۔

جی ہاں! عماد وسیم نے یقینا یہ بات مذاق میں کہی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے اور ہر کوئی اس لمحے سے محظوظ ہونے کیساتھ ساتھ قومی ٹیم کی ورلڈکپ کیلئے حوصلہ افزائی میں مصروف ہے۔ ہوا کچھ یوں کہ کھلاڑی قذافی سٹیڈیم میں بنے سٹینڈز کی سیڑھیاں چڑھنے اور اترنے میں مصروف ہیں جو ان کی ٹریننگ کا حصہ ہے۔

اس موقع پر جب عماد وسیم واپس نیچے آئے تو کیمرے کی جانب دیکھ کر کہنے لگے کہ ”تسی کیمرہ لایا اے تے اسی چِیٹنگ وی نئیں کر سکدے، نہ لگا ہوندا تے میں اوتھوں ای واپس آ جانا سی۔۔۔“

عماد وسیم کی اس بات پر وہاں موجود دیگر کھلاڑی بھی ہنسے بغیر نہ رہ سکے جبکہ سوشل میڈیا پر بھی ایک ہنسی کا طوفان برپا ہے اور پاکستانی شائقین کرکٹ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی میں مصروف ہیں کہ وہ میگاایونٹ میں جائیں اور بھرپور مقابلہ کر کے ایک مرتبہ پھر ورلڈکپ جیت کر آئیں۔

مزید : کھیل