ماضی میں شریف اور زرداری خاندان نے کرپشن کی ،مزید نئے کیسز کی تفصیلات سامنے آئیں گی تو آپ کی نیندیں اڑ جائیں گی : فواد چوہدری

ماضی میں شریف اور زرداری خاندان نے کرپشن کی ،مزید نئے کیسز کی تفصیلات سامنے ...
ماضی میں شریف اور زرداری خاندان نے کرپشن کی ،مزید نئے کیسز کی تفصیلات سامنے آئیں گی تو آپ کی نیندیں اڑ جائیں گی : فواد چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وفاقی کابینہ نے ایمنسٹی سکیم کی منظوری نہیں دی ہے ،انشاءاللہ بہت جلد دہشتگردی سے نجات پالیں گے ، نیشنل ایکشن پلان پرمکمل عملدرآمد سے ہی دہشتگردی پر قابو پا یا جائے گا ،نیشنل ایکشن پلان پر پوری طریقے سے عمل درآمد کیا جارہا ہے، سٹیٹ ڈکلیئر کرنے کے معاملے پر بحث کی ضرورت ہے ، سٹیٹ ڈکلیریشن پر مزید بحث کل کی جائے گی ، کابینہ اجلاس میں منی لانڈرنگ پر تشویش کا اظہار کیا گیاہے ۔
کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہناتھا کہ ماضی میں شریف اور زرداری خاندان نے کرپشن کی،منی لانڈرنگ کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے ،قانون اپنا راستہ لے گا اور یہ کیسز منطقی انجام تک پہنچیں گے ۔انہوں نے کہا کہ سلیمان شریف کے پاس سوالات کے کوئی جوابات نہیں تھے ،سلیمان شہباز، شہبازشریف کے پاس منی لانڈرنگ پر کوئی جواب نہیں ہے، حسن نواز اور حسین نواز عدالتوں کا سامان نہیں کررہے ۔ایک رات میں ہل میٹل سے 82 کروڑ روپے نوازشریف کو بھجوائے گئے،آگے جو تفصیلات آئیں گی نیندیں اڑجائیں گی ،ابھی تک جو انوسٹی گیشن دیکھی ہیں یہ ہمارے اقتدار میں آنے سے پہلے کی ہیں۔
فواد چوہدری کا کہناتھا کہ ٹی ٹی کے ذریعے شہبازشریف کی فیملی کو پیسے ٹرانسفر ہوئے،اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ شریف فیملی کا کتنا پیسا باہر پڑا ہوگا،ان لوگوں کو اقامے رکھنے کی کیا ضرورت تھی ؟۔ ان کا کہناتھا کہ 26 ملین ڈالر ٹی ٹی کے ذریعے شہباز شریف کو موصول ہوئے،حمزہ شہبازکے 98فیصداثاثہ جات ٹی ٹی پرمنحصر ہیں، یہ اپنا ہی بینک خریدتے ہیں اورکاروبارچلاتے ہیں،مزیدنئے کیسزکی تفصیلات سامنے آئیں گی توآپ کی نیندیں اڑجائیں گی،نوازشریف اوردیگر لوگوں کواقامے کیوں رکھنے پڑے، مزیدتفصیلات سامنے آئیں گی ۔ ان کا کہناتھا کہ منی لانڈرنگ کامعاملہ سی ٹی ڈی بھی دیکھ پائے گی۔ان کا کہناتھا کہ کابینہ نے منی لانڈرنگ کے حالیہ کیسز پرتحفظات کا اظہار کیا ہے ۔
ان کا کہناتھا کہ کابینہ اجلاس میں سٹیل مل کی بحالی کا پلان لارہے ہیں اور پاکستان سٹیل میں 6کمپنیوں نے دلچسپی کااظہارکیا ہے،جبکہ وفاقی حکومت کی ہائیرنگ پالیسی میں تبدیلی لانےکافیصلہ کیاہے،گریڈایک سے5تک ریکروٹمنٹ کے لیے کوٹہ ختم کیا گیا ہے، گریڈایک سے5 تک کے ملازمین کی بھرتی کیلئے قرعہ اندازی کی جائے گی، آڈیٹرجنرل آفس کومزیدمضبوط بناناہے،
ان کا کہناتھا کہ کل وزیراعظم نیاگھر ہاو¿سنگ اسکیم کاافتتاح کر رہے ہیں،نیاگھر ہاو¿سنگ اسکیم کے تحت پہلے مرحلے میں ڈیڑھ لاکھ گھربنائے جا ئیں گے،پاکستان پینل کوڈمیں ترمیم لائی گئی ہے،کابینہ کے اراکین ایسیٹ ڈیکلریشن اسکیم پر بحث چاہتے ہیں۔

مزید :

قومی -