اگر آپ کے کمپیوٹر میں انٹرنیٹ ایکسپلورر ہے تو یہ خبر ضرور پڑھ لیں، اگر آپ اسے استعمال نہیں کرتے تب بھی ہیکرز کا نشانہ بن سکتے ہیں

اگر آپ کے کمپیوٹر میں انٹرنیٹ ایکسپلورر ہے تو یہ خبر ضرور پڑھ لیں، اگر آپ اسے ...
اگر آپ کے کمپیوٹر میں انٹرنیٹ ایکسپلورر ہے تو یہ خبر ضرور پڑھ لیں، اگر آپ اسے استعمال نہیں کرتے تب بھی ہیکرز کا نشانہ بن سکتے ہیں

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آپ کے کمپیوٹرمیں انٹرنیٹ ایکسپلورر ہے تو سمجھ لیں کہ آپ ہیکرز کے نشانے پر ہیں، کیونکہ ایک سکیورٹی ریسرچر نے مائیکروسافٹ کے انٹرنیٹ ایکسپلورر میں ایسی خامی ڈھونڈ لی ہے جس کے باعث ہیکرز آپ کے کمپیوٹر کو ہیک کر سکتے ہیں اور آپ کا ڈیٹا چوری کر سکتے ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق جان پیج نامی اس ریسرچر نے متنبہ کیا ہے کہ ”اگر آپ انٹرنیٹ ایکسپلورر استعمال نہیں بھی کرتے، پھر بھی اس کے ذریعے آپ کا کمپیوٹر ہیک کیا جا سکتا ہے۔“

جان پیج کا کہنا تھا کہ ”اگر کوئی صارف اپنے کمپیوٹر پر ہیکرز کی خاص انداز میں بنائی گئی ’ایم ایچ ٹی‘ فائل کھولتے ہیں تو ایکسپلورر کی یہ خامی آپ کے کمپیوٹر تک ہیکرز کو رسائی دے سکتی ہے۔ اس کی ایک نشانی یہ ہوتی ہے کہ جب آپ یہ فائل کھولتے ہیں تو یہ فائل خودکار طریقے سے آپ کے انٹرنیٹ ایکسپلورر کو لانچ کر دیتی ہے۔ ہم نے گزشتہ ماہ مائیکرو سافٹ کو اس خامی کے متعلق آگاہ کیا ۔ تاہم جب تک کمپنی اس خامی کو دور نہیں کرتی، ایسے صارفین اپنے کمپیوٹر پر کوئی بھی ایم ایچ ٹی فائل نہ کھولیں، جن کے کمپیوٹر میں انٹرنیٹ ایکسپلورر کا کوئی بھی ورژن موجود ہے۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس