خانیوال کے بعد لاہور میں شدید ژالہ باری ، برفباری کا گماں ہونے لگا

خانیوال کے بعد لاہور میں شدید ژالہ باری ، برفباری کا گماں ہونے لگا
خانیوال کے بعد لاہور میں شدید ژالہ باری ، برفباری کا گماں ہونے لگا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ اور پنجاب میں چلنے والی گرد آلود ہواﺅںاور بارشوں کے بعدہونے والی ژالہ باری نے اب لاہور کا رخ کرلیا ہے۔

لاہور میں پیر کے روز سے تیز ہواﺅں اور بارش کا سلسلہ جاری ہے جو منگل کے روز بھی وقفے وقفے سے جاری رہا۔آج لاہور میں سہہ پہر شروع ہونے والی رم جھم بارش اب تیز ژالہ باری کی شکل اختیار کرچکی ہے ۔ لاہور میں ژالہ باری کے باعث سڑکوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی اور برفباری کا گمان ہونے لگا ہے۔ تیز ژالہ باری کے باعث لوگ اپنے گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔

خیال رہے کہ اتوار کے روز کراچی سے شروع ہونے والے گردو غبار کے طوفان نے پیر کے روز لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں لوگوں کا بھاری نقصان کیا۔ پیر کے روز پنجاب کے ضلع خانیوال میں ژالہ باری کے باعث گندم اور مکئی کی فصلیں تباہ ہوگئی تھیں۔

مزید : Breaking News /ماحولیات /علاقائی /پنجاب /لاہور