مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے خوش رہنے کا راز بتادیا

مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے خوش رہنے کا راز بتادیا
مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے خوش رہنے کا راز بتادیا

  



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس ایک وقت میں دنیا کے امیر ترین آدمی رہے ہیں اور اب بھی وہ امارت کے حوالے سے دنیا میں پہلے نمبروں پر آتے ہیں۔ وہ اکثر اپنی کامیابی کے گُر دوسروں کو سمجھاتے رہتے ہیں۔ اب انہوں نے بحث و مباحثے کی ویب سائٹ ’Reddit‘ پر خوش رہنے کا راز بھی بتا دیا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بل گیٹس نے ویب سائٹ پر ’آسک می اینی تھنگ‘ سیشن کیا جس میں لوگوں نے ان سے خوشی کا راز پوچھا۔ایک شخص نے ان سے پوچھا کہ ”کیا آپ خوش ہیں؟ اور آپ نے زندگی میں جو کچھ بھی دیکھا ہے کیا اس سب میں کیا چیز آپ کو زیادہ خوش رکھتی ہے؟“

اس شخص کو جواب دیتے ہوئے بل گیٹس نے کہا کہ ”ہاں میں خوش ہوں۔ جب میں عمر کی 30ءکی تہائی میں تھا، میں سمجھتا تھا کہ جو لوگ عمر کی 60ءکی دہائی میں ہوتے ہیں وہ زیادہ سمارٹ اور خوش نہیں ہوتے۔ آج جب میں خود اس عمر کو پہنچا ہو تو مجھے پتا چلا ہے کہ اس عمر میں بھی لوگ اتنے ہی سمارٹ اور خوش ہوتے ہیں۔ جب میں 80سال کا ہو جاﺅں گا اور آپ مجھ سے یہی سوال کریں گے تو میں آپ کو بتاﺅں گا کہ 80سال کے لوگ کتنے سمارٹ اور خوش ہوتے ہیں۔“

اپنی خوشی کا راز بتاتے ہوئے بل گیٹس نے کہا کہ ”جب آپ کے بچے کچھ اچھا کر رہے ہوں تو ماں باپ کے لیے یہ بہت خاص لمحات ہوتے ہیں۔ تاہم بسااوقات اپنے آپ سے کوئی کمٹمنٹ بھی آپ کو خوشی دے سکتی ہے۔ مثال کے طور پر اپنے خود سے وعدہ کرتے ہیں کہ آپ ورزش کے لیے وقت نکالیں گے۔ اگر آپ ایسا کرتے ہیں تو اس سے بھی آپ کو خوشی حاصل ہو گی۔ کوئی شخص امیر ہو، اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ خوش بھی ہو، پیسہ روزمرہ میں لاحق ہونے والی ذہنی پریشانیوں سے نہیں بچا سکتا۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...