چینی سائنسدانوں نے بندروں کے دماغ میں انسانی جینز داخل کردی، نتیجہ کیا نکلا؟ آپ بھی جانئے

چینی سائنسدانوں نے بندروں کے دماغ میں انسانی جینز داخل کردی، نتیجہ کیا نکلا؟ ...
چینی سائنسدانوں نے بندروں کے دماغ میں انسانی جینز داخل کردی، نتیجہ کیا نکلا؟ آپ بھی جانئے

  

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں سائنسدانوں نے بندروں کے دماغ میں انسانی جینز داخل کر دیئے جس کا ایسا نتیجہ نکلا کہ سن کر آدمی دنگ رہ جائے۔ دی مرر کے مطابق چین کے کومنگ انسٹیٹیوٹ آف زوالوجی کے سائنسدانوں نے بندروں کے دماغ میں ’ایم سی پی ایچ 1‘ نامی انسانی جین انجکشن کے ذریعے داخل کیاجس سے بعض بندروں کی موت واقع ہو گئی اور بعض پہلے کی نسبت زیادہ ذہین اور چالاک ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے کل 11بندروں کے دماغ میں یہ جین داخل کیا گیا جن میں سے 6کی موت واقع ہو گئی تاہم پانچ زندہ رہے اور ان میں یہ تبدیلی آئی کہ ان کی قلیل مدتی یادداشت پہلے سے زیادہ تیز ہو گئی اور مختلف چیزوں پر ردعمل دینے میں بھی وہ تیز ہو گئے تھے۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ بنگ ژو کا کہنا تھا کہ ”ہم نے یہ تجربہ انسانی ارتقاءکے عمل کو سمجھنے کے لیے کیا ہے۔ یہ دنیا میں اس عمل کو سمجھنے کی پہلی عملی کوشش ہے۔ اس موضوع پر مزید تحقیقات سے ہمیں انسان سے متعلق کئی سوالات کے جوابات مل سکتے ہیں۔ اس سے ہم یہ بھی جان سکتے ہیں کہ وہ کیا چیز ہے جو انسان کو دوسرے جانوروں سے منفرد بناتی ہے۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس