بال کٹواتے شخص نے غصے میں آکر اُلٹا حجام کی ہی حجامت کردی

بال کٹواتے شخص نے غصے میں آکر اُلٹا حجام کی ہی حجامت کردی
بال کٹواتے شخص نے غصے میں آکر اُلٹا حجام کی ہی حجامت کردی

  

شنگھائی(مانیٹرنگ ڈیسک) گاہے ایسا ہو جاتا ہے کہ بال کٹواتے ہوئے حجام سے کوئی غلطی ہو جائے جس پر گاہک بس تلملا کر ہی رہ جاتے ہیں لیکن گزشتہ دنوں شنگھائی میں ایک حجام کی غلطی پر گاہک اس قدر طیش میں آ گیا کہ الٹا حجام ہی کی حجامت کر دی۔ شنگھائسٹ کے مطابق ایک حجام کی دکان پر ایک ہٹا کٹا نوجوان آیا اور حجام سے ایک مخصوص ڈیزائن کے بال کاٹنے کو کہا۔ حجام نے اپنی سی کوشش کی لیکن بال غلط کٹ گئے جس پر اس ہٹے کٹے نوجوان نے کمزور سے حجام کو کہا کہ تم کرسی پر بیٹھو، میں تمہاری ٹنڈ کرکے ہی رہوں گا۔

پہلے تو بیچارے حجام نے مزاحمت کی لیکن اس نوجوان نے اسے دو تھپڑ جڑے اور اٹھا کر کرسی پر بٹھا دیا اور حجام نے بھی چپ چاپ بیٹھ جانے میں ہی عافیت جانی۔ اب اس نوجوان نے شیونگ مشین پکڑی اور حجام کے سر کے تمام بال مونڈھ ڈالے۔ دکان کے سی سی ٹی وی کیمرے سے لی گئی اس واقعے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہے جسے دیکھنے والوں کو اس حجام پر ترس تو آتا ہے لیکن وہ ہنسے بغیر بھی نہیں رہ پاتے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حجام نے بعدازاں اس واقعے کی پولیس کو رپورٹ کر دی جس نے اس نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس