شادی کی تقریب میں جاتے ہوئے دولہا دلہن کو پولیس نے راستے میں گرفتار کرلیا

شادی کی تقریب میں جاتے ہوئے دولہا دلہن کو پولیس نے راستے میں گرفتار کرلیا
شادی کی تقریب میں جاتے ہوئے دولہا دلہن کو پولیس نے راستے میں گرفتار کرلیا

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک دولہا دلہن کو شادی کی تقریب میں جاتے ہوئے راستے میں ہی پولیس نے دھر لیا۔ میل آن لائن کے مطابق امریکی ریاست میساچوسٹس کے شہر بروکٹن میں 34سالہ ڈینیئل زیپٹا ڈی لوس سینتوس اور 20سالہ دلہن اینجلکس مارٹینز زیاس اپنی شادی کی تقریب میں جا رہے تھے جب انہیں راستے میں پولیس نے روک لیا۔ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ان دونوں کے گھر میں منشیات موجود ہیں۔

پولیس آفیسرز نے انہیں روک کر گھر کے سرچ وارنٹ دکھائے اور ساتھ لے کر گھر واپس چلے گئے۔ وہاں پولیس نے تلاشی لی تو 15ہزار ڈالر مالیت کی فینٹانائیل اور کوکین برآمد ہو گئی۔ سینتوس پر یہ بھی الزام ہے کہ اس نے جعلی ڈرائیونگ لائسنس بنوا یا تھا۔ پولیس نے دونوں کے گھر کی تلاشی لینے اور منشیات برآمد کرنے کے بعد دونوں کو گرفتار کر لیا اور اسی حالت میں، جب انہوں نے دولہا دلہن کے عروسی لباس پہن رکھے تھے، عدالت میں پیش کر دیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس