”پاکستان کے ساتھ گہرے تعلق کی وجہ سے یہ کام کیا “سنجے دت نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی حیران رہ جائیں گے

”پاکستان کے ساتھ گہرے تعلق کی وجہ سے یہ کام کیا “سنجے دت نے ایسی بات کہہ دی ...
”پاکستان کے ساتھ گہرے تعلق کی وجہ سے یہ کام کیا “سنجے دت نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی حیران رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی ووڈ کے اداکارسنجے دت نے کہا ہے کہ میں نے فلم ’کلنک‘ اس لیے سائن کی ہے کیونکہ میرا پاکستان سے گہراتعلق ہے۔بھارتی چینل پر انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلم میں ان کے کردار کا نام ’پاتریاچ بلراج چوہدری‘ ہے جو ان کے والد سنیل دت کا اصل نام ہے اور وہ تقسیم ہند کے وقت پاکستان سے بھارت منتقل ہوئے تھے جبکہ اس فلم کی کہانی بھی کچھ اس سے ملتی جلتی ہے۔
سنجے دت نے مزید بتایا ہے کہ انہیں اس فلم کا سکرپٹ سب سے پہلے کرن جوہر کے والد یش جوہر نے 1993 میں فلم ’گمراہ‘ کی شوٹنگ کے دوران سنایا تھا مگر اس وقت کچھ وجوہات کے سبب وہ یہ فلم مکمل نہیں کرسکے تھے، لیکن جب کرن جوہر نے انہیں ایک مرتبہ پھر سے وہی اسکرپٹ پڑھ کر سنایا تو انہوں نے فوراً اس میں کام کرنے کی ہامی بھر لی۔

مزید :

تفریح -