اب کیا ثابت کرناہے ؟ شریف فیملی کو ٹی ٹیز کے ذریعے ٹرانزکشنز پر حسن نثار کا تہلکہ خیز تجزیہ

اب کیا ثابت کرناہے ؟ شریف فیملی کو ٹی ٹیز کے ذریعے ٹرانزکشنز پر حسن نثار کا ...
اب کیا ثابت کرناہے ؟ شریف فیملی کو ٹی ٹیز کے ذریعے ٹرانزکشنز پر حسن نثار کا تہلکہ خیز تجزیہ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار حسن نثار نے کہاہے کہ شریف فیملی کو ہونیوالی، ٹرانزکشنز واضح ہیں،اب کیا ثابت کرنا ہے ؟

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ کوئی ثابت کرنے والی بات نہیں رہ گئی،ٹی ٹی کے ذریعے اکاﺅنٹس میں ٹرانزکشنز ہوئی ہیں،میں سلمان شہباز کودیکھ کررہا تھا کہ وہ کس ڈھیٹائی سے بات کررہا تھا ، سوال کچھ اور جواب کچھ اوردے رہا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ یہ اپنی لاقانونیت کو قانونی کر لیتے ہیں ، یہ مجرمانہ نظام ہے ، یہ پیداگیروں کا نظام ہے ، یہ پیدا گیری کیلئے بنایاگیاہے شریف فیملی کو ہونیوالی، ٹرانزکشنز واضح ہیں ، اب کیا ثابت کرناہے ؟

مزید : قومی