ن لیگ میں کتنے فارورڈ بلاک بن چکے ہیں ؟ شوکت بسرا نے بڑا دعویٰ کردیا

ن لیگ میں کتنے فارورڈ بلاک بن چکے ہیں ؟ شوکت بسرا نے بڑا دعویٰ کردیا
ن لیگ میں کتنے فارورڈ بلاک بن چکے ہیں ؟ شوکت بسرا نے بڑا دعویٰ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما شوکت بسرا نے دعویٰ کیاہے کہ ن لیگ صوبے اور مرکز میں مسلم لیگ ن میں فارورڈ بلاک بن چکے ہیں۔

جیونیوز کے مطابق شوکت بسرا نے کہاہے کہ ن لیگ کے ارکان اب اپنے لیڈرز کی کرپشن کاساتھ دینے کے لئے تیار نہیں ہیں، جلد ن لیگ فارورڈ بلاک کے ارکان اس حوالے سے باضابطہ اعلان کریں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے حلقے سے ایم پی اے ارشد بھی ن لیگ کے فارورڈ بلاک میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ن لیگ میں فارورڈ بلاک بننے کی خبریں گردش کرتی رہی ہیں ، ماضی میں وفاقی وزیر فیصل واڈا بھی متعدد بار ن لیگ میں فارورڈ بلاک بننے کے دعوے کرچکے ہیں۔

مزید :

قومی -