تجزیہ کار سلیم صافی کی عمران خان ، نواز شریف اور آصف زرداری کے طریقہ کار کی وضاحت

تجزیہ کار سلیم صافی کی عمران خان ، نواز شریف اور آصف زرداری کے طریقہ کار کی ...
تجزیہ کار سلیم صافی کی عمران خان ، نواز شریف اور آصف زرداری کے طریقہ کار کی وضاحت

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار سلیم صافی نے کہاہے کہ عمران خان ، نواز شریف اور آصف زرداری کا طریقہ کار الگ الگ ہے ، یہ ایک ہی سکے دو رخ ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم صافی نے کہا کہ تحریک انصاف ، ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایک ہی سکے کے دورخ ہیں،عمران خان ، نواز شریف اور آصف زرداری کا طریقہ کار الگ الگ ہے ، وہی لوگ جو دوسری طرف ہوتے ہیں تو خراب ہوتے ہیں لیکن جب ان کے پاس آجاتے ہیں تو ٹھیک ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک میں چوری ہرجگہ ہے ، کرپشن ہر جگہ ہے نہ ججز فرشتے ہیں اورنہ صحافی فرشتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ جب تک اس ملک میں کوئی ایسا نظام نہیں بن جاتا کہ سب کا احتساب کیا جائے ، اس وقت تک یہی سلسلہ جاری رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ،زرداری اور نواز شریف محلات میں رہتے ہیں ،ملک کے مسائل کا کسی کو ادراک نہیں ہے ، ان لوگوں نے ایک ڈرامہ بنایا ہواہے اور ہم سمجھ لیتے ہیں کہ احتساب ہوگا ۔

مزید : قومی


loading...