ٹی ٹی کی بدولت سلمان شہباز کے اثاثوں میں کتنا اضافہ ہوا ؟ ارشاد بھٹی نے حیران کن دعویٰ کردیا

ٹی ٹی کی بدولت سلمان شہباز کے اثاثوں میں کتنا اضافہ ہوا ؟ ارشاد بھٹی نے حیران ...
ٹی ٹی کی بدولت سلمان شہباز کے اثاثوں میں کتنا اضافہ ہوا ؟ ارشاد بھٹی نے حیران کن دعویٰ کردیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہاہے کہ حمزہ شہباز سے پوچھناچاہئے کہ ان کو کرپشن کرنے کے اتنے تکنیکی طریقے کون بتاتاہے ؟ٹی ٹی کی بدولت سلمان شہباز کے اثاثے ننانوے فیصد بڑھے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ حمزہ شہباز سے پوچھناچاہئے کہ ان کو کرپشن کرنے کے اتنے تکنیکی طریقے کون بتاتاہے ، سرے محل مکر کر بیچ گئے ، فالودے والاارب پتی ہوگیا ، عربی سیٹھ کے تین خط ہیں، ایک ارب اسحاق ڈار کے ہوئے ، ان سب پر کرپشن ثابت کرلیں ۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ٹی کی بدولت سلمان شہباز کے اثاثے ننانوے فیصد بڑھے ، فریال تالپور کی دبئی میں جائیدادیں ہیں، اس سب پر کرپشن ثابت کرلیں اور ان کے بعد بھی اگر کوئی بات ہونی ہے تو العزیزیہ میں ہم نے کرپشن ثابت کی تھی تو کونسا تیر مارلیاہے ، گھر بیٹھ کر چھ ہفتے کا ریلیف لیا جارہاہے۔انہوں نے کہا کہ بینکو ں ٹی ٹی کا ریکارڈ موجود ہے ، اکاﺅنٹس موجود ہیں ، اس پر کیا بات کی جارہی ہے ؟

مزید : قومی