مظہر عباس نے کرپٹ عناصر حکومتوں میں شامل کروانے سے متعلق حقائق بے نقاب کردیئے

مظہر عباس نے کرپٹ عناصر حکومتوں میں شامل کروانے سے متعلق حقائق بے نقاب کردیئے
مظہر عباس نے کرپٹ عناصر حکومتوں میں شامل کروانے سے متعلق حقائق بے نقاب کردیئے

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار مظہر عباس نے کہاہے کہ پاکستان میں چار حکومتیں کرپشن کے الزامات پر ڈسمس کی گئیں لیکن بعد میں کیا ہوتاہے کہ وہی کرپٹ عناصر نئی حکومت میں شامل کروا دیئے جاتے ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ پاکستان میں چار حکومتیں کرپشن کے الزامات پر ڈسمس کی گئیں لیکن بعد میں کیا ہوتاہے کہ وہی کرپٹ عناصر نئی حکومت میں شامل کروا دیئے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا نظام بے انتہا کرپٹ ہے ،اس نظام میں کرپشن کو ثابت نہیں کیا جاسکتا ، اگر کسی کرپٹ پر الزام ثابت کرکے اس کو جیل بھیج دیا جائے تو بہت بہتر ہوگا لیکن اب تک کاجو ریکارڈ ہے ، اس کے مطابق ہمارے ملک میں کرپشن بڑھتی رہی ہے ، الزامات لگتے رہے ہیں لیکن الزامات کوثابت نہیں کیا جاسکا ۔

مزید : قومی


loading...