حمزہ اور سلمان کو عدالت میں اپنا دفاع کرنا پڑے گا :مجیب الرحمان شامی

حمزہ اور سلمان کو عدالت میں اپنا دفاع کرنا پڑے گا :مجیب الرحمان شامی
حمزہ اور سلمان کو عدالت میں اپنا دفاع کرنا پڑے گا :مجیب الرحمان شامی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف دانشور مجیب الرحمان شامی نے کہاہے کہ حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کو عدالت میں اپنا دفاع پیش کرنا پڑے گا ، اگر وہ عدالت میں اپنا دفاع کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو بہتراور کا میاب نہ ہوں تو پھر سزا بھگتیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر“ میں گفتگوکرتے ہوئہے مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کو عدالت میں اپنا دفاع پیش کرنا پڑے گا ، اگر وہ عدالت میں اپنا دفاع کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو بہتراور کا میاب نہ ہوں تو پھر سزا بھگتیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر اکاﺅنٹس میں جتنے ڈالر لوگوں کے پاس آئے ہیں، اس پر قانونی طورپر سوال نہیں اٹھایا جاسکتا کہ اس کا ذریعہ کیا ہے ؟ یہ صرف شریف خاندان کا معاملہ نہیں ہے بلکہ ملک کے متعدد صنعتی گھرانوں نے اسی طرح ایف بی آر کو رپورٹس جمع کروائی ہوئی ہیں، اسی بنیاد پر یہ اپنا مقدمہ لڑیں گے کہ یہ قانون تھا کہ ڈالر جب اکاﺅنٹس میں آئے گا ، اس کے بارے میں پوچھا نہیں جائیگا ۔

ان کا کہنا تھا کہ جہاں تک اخلاقی سوال کا تعلق ہے تو یہ سوال تو اس ایمنسٹی سکیم پر بھی اٹھے گا جو حکومت کی جانب سے لائی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اب یہ قانون کی لڑائی ہے کہ ڈالر اکاﺅنٹس کے بارے میں پوچھا جا سکتا ہے کہ نہیں پوچھا جاسکتا ، وہ گوشوارے جو ایف بی آر کو جمع کروائے گئے ہیں ،وہ کھولے جاسکتے ہیں یانہیں کھولے جاسکتے جب معاملہ عدالت میں جائے گا تو سوالوں کے جواب دینے پڑیں گے ۔

مزید : قومی


loading...