شہر قائد میں پولیس کی مبینہ فائرنگ سے بچے کی ہلاکت کا ایک اور واقعہ

شہر قائد میں پولیس کی مبینہ فائرنگ سے بچے کی ہلاکت کا ایک اور واقعہ
شہر قائد میں پولیس کی مبینہ فائرنگ سے بچے کی ہلاکت کا ایک اور واقعہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد میں پولیس کی مبینہ فائرنگ سے بچے کی ہلاکت کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔
کراچی کے علاقے صفورا میں خالد بیکری کے قریب پولیس کی مبینہ فائرنگ سے ڈیڑھ سالہ بچہ احسن جاں بحق ہوگیا۔جاں بحق بچے کے والد کاشف نے الزام عائد کیا ہے کہ احسن کو پولیس مقابلے کے دوران گولی لگی۔ ’ رکشے میں جارہے تھے تب پولیس کو فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا، تھوڑی دیر بعد احسن کے سینے سے خون نکل رہا تھا، احسن کے سینے پر گولی لگی تھی جس کے باعث وہ جاں بحق ہوگیا۔
وزیر اعلیٰ اور آئی جی سندھ نے پولیس فائرنگ سے بچے کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے ایڈیشنل آئی جی اور آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی ایسٹ سے واقعے کی جامع رپورٹ طلب کرلی ہے ۔دوسری جانب فائرنگ کرنے والے سچل تھانے کے اہلکارکو حراست میں لے لیا گیا ہے۔