وزیر اعظم کے معاون خصوصی کا وزیر صحت کے مک مکا سے متعلق دوٹوک موقف

وزیر اعظم کے معاون خصوصی کا وزیر صحت کے مک مکا سے متعلق دوٹوک موقف
وزیر اعظم کے معاون خصوصی کا وزیر صحت کے مک مکا سے متعلق دوٹوک موقف

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہاہے کہ وزیر اعظم کا حکم سب کو ماننا پڑے گا ، اگر وزیر صحت نے کوئی مک مکا کیا ہوتا تو پھر حکومت کی جانب سے ادویات مہنگی کرنیوالے کے خلاف کریک ڈاﺅ ن کیا جارہا ہوتا !

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ‘ ‘ میں گفتگوکرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا کہ تحریک انصاف کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی ، غریبوں کی آہ ان لوگوں کولگنی چاہئے جن کی جانب سے خودساختہ مہنگائی کی گئی ہے ، وزیر اعظم کا حکم سب کو ماننا پڑے گا ۔

انہوں نے کہا کہ اگر وزیر صحت نے کوئی مک مکا کیا ہوتا تو پھر حکومت کی جانب سے ادویات مہنگی کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاﺅ ن کیا جارہا ہوتا !انہوں نے کہا کہ ہمیں خدائی مخلوق کاڈر ہے ، خلائی مخلوق سے ن لیگ والے ڈرتے ہوں گے ، میں اس بات کااعتراف کرتاہوں کہ لوگ تکلیف میں ہیں لیکن اس میں چاہے ایک ہفتہ بھی لگے ، ادویات کی قیمتیں نیچے آئیں گی، لوگ بدعائیں ان کودیں جن کی جانب سے خود سے قیمتیں بڑھائی گئی ہیں۔

مزید : قومی


loading...