”آئی ایم ایف پاکستان سے کہہ رہا ہے ننگے ہو جائیں “نجم سیٹھی نے انتہائی تشویشناک خبر دے دی

”آئی ایم ایف پاکستان سے کہہ رہا ہے ننگے ہو جائیں “نجم سیٹھی نے انتہائی ...
”آئی ایم ایف پاکستان سے کہہ رہا ہے ننگے ہو جائیں “نجم سیٹھی نے انتہائی تشویشناک خبر دے دی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ اسد عمر کی آئی ایم ایف حکام سے یہ ملاقات کامیاب نہیں رہی کیونکہ انہوں نے ایسی شرائط عائد کیں جو نوے فیصد پوری ہو گئی ہیں لیکن 10فیصد ابھی پوری نہیں ہوئیں ،ڈیڑھ مہینے سے 10فیصد معاملات پھنسے ہوئے ہیں ۔

نجی نیوز چینل 24نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ وہ دس فیصد یہ ہیں کہ امریکہ نے آئی ایم ایف کو کہہ دیا ہے کہ آپ نے ہماری سٹریٹجک پالیسی پر عمل کرنا ہے ،امریکہ کی ساوتھ ایشیا کے لیے سٹریٹجک پالیسی یہ ہے کہ افغانستان سے نکلنا ہے اور انڈیا کے ساتھ ان کی سٹریٹجک پالیسی ہے ،پاکستان کو ٹائٹ کرنا ہے ،ابھی پاکستان امریکہ کو پوری طرح وہ چیز نہیں دے پا رہا جو وہ چاہتے ہیں ۔نجم سیٹھی نے بتا یا کہ امریکہ افغانستان سے با عزت طریقے سے نکلنا چاہتا ہے اور ان کے مہرے کہیں نہ کہیں رہ جائیں ،جو کہ پاکستان گارنٹی نہیں کر سکتا نہ ہی اس کے لیے طالبان کو آمادہ کر سکتا ہے ،اوپر سے طالبان کے حملے بڑھتے جا رہے ہیں ،ایسا لگتا ہے کہ اس سال کے آخر میں یا اگلے سال امریکہ کو بھاگنا پڑے گا ۔تجزیہ کار نے کہا کہ اس لیے امریکہ نے آئی ایم ایف سے کہا ہے کہ ٹائٹ کر کے رکھو ،آئی ایم ایف کہہ رہا ہے کہ سی پیک سے متعلق سارے کنٹر یکٹ کھولیں ہمارے سامنے جبکہ چین اور پاکستان کے درمیان یہ طے پا یا تھا کہ یہ کنٹریکٹ چھپے رہیں گے ،عمران خان بھی پہلے کہتے تھے کہ یہ کنٹریکٹ شو کرو لیکن جب خود حکومت میں آئے اور چین گئے تو پتہ لگا کہ یہ کنٹریکٹ شو نہیں ہو سکتے ۔انہیں یہ بھی خدشہ ہے کہیں ہمارے پیسے چین کے پاس نہ چلے جائیں کیو نکہ پاکستان نے چین سے ساٹھ ارب ڈالر کے قرضے لیے ہوئے ہیں ،ہماری حکومت نے چینی ڈیویلپمنٹ کو روک دیا ہے ،چین ناراض ہے اور اوپر سے وہ کہہ رہے ہیں کنٹریکٹ دکھائیں ۔انہوں نے بتا یا کہ امریکہ کنٹریکٹ اس لیے دیکھنا چاہتا ہے کہ وہ چینی قرضوں کی واپسی کب کرنی ہے۔

نجم سیٹھی نے بتا یا کہ دوسری بات وہ یہ کر رہے ہیں کہ پر امن مقاصد کے لیے جو نیو کلیئر پروگرام کی جو ڈیویلپمنٹ ہو رہی ہے ،چین سے حاصل کردہ نیو کلیئر ریکٹر لگا رہے ہیں ،اس کی کیا شرائط ہیں ؟وہ بھی دیکھائیں ۔

آئی ایم ایف یہ بھی کہہ رہا ہے پاکستان نے جو چین کے ساتھ ہتھیارو ں کا پروگرام بنا یا ہوا ہے ،جے ایف تھنڈرز ،ٹینک اور جوائنٹ ایگریمنٹ کے ساتھ ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی جو ہو رہا ہے ،اس کے معاہدے بھی دکھائیں ۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ آپ سوچ نہیں سکتے ،آئی ایم ایف تو کہہ رہا ہے کہ آپ ننگے ہو جائیں ،ہمیں چین کے ساتھ اپنے تمام دفاعی اور ترقیاتی معاہدے دکھائیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ دس فیصد بہت خطرناک ہے ،ابھی فی الحال کوئی چھوٹی موٹی ڈیل کے تحت معاملات ٹھیک ہو جائیں گے لیکن پھر ہر تین مہینے بعد وہ کوئی نہ کوئی نئی بات کر کے پے منٹ روک لیں گے ،آئی ایم ایف کا یہ پروگرام مشکل سے چلے گا ۔

ان کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف بھی آئی ایم ایف سے لنک ہے ،آئی ایم ایف یہ بھی پوچھے گا کہ اس کو فلاں پر پابندی لگائی ،فلاں کے خلاف کیا کارروائی ہوئی۔اب امریکہ آئی ایف کے ذریعے پاکستان پر دباو بڑھا رہا ہے اور اگر آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاتے تو پھر اس کے مزیدسنگین نتائج ہیں ۔”آئی ایم ایف پاکستان سے کہہ رہا ہے ننگے ہو جائیں “نجم سیٹھی نے انتہائی تشویشناک خبر دے دی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ اسد عمر کی آئی ایم ایف حکام سے یہ ملاقات کامیاب نہیں رہی کیونکہ انہوں نے ایسی شرائط عائد کیں جو نوے فیصد پوری ہو گئی ہیں لیکن 10فیصد ابھی پوری نہیں ہوئیں ،ڈیڑھ مہینے سے 10فیصد معاملات پھنسے ہوئے ہیں ۔

نجی نیوز چینل 24نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ وہ دس فیصد یہ ہیں کہ امریکہ نے آئی ایم ایف کو کہہ دیا ہے کہ آپ نے ہماری سٹریٹجک پالیسی پر عمل کرنا ہے ،امریکہ کی ساوتھ ایشیا کے لیے سٹریٹجک پالیسی یہ ہے کہ افغانستان سے نکلنا ہے اور انڈیا کے ساتھ ان کی سٹریٹجک پالیسی ہے ،پاکستان کو ٹائٹ کرنا ہے ،ابھی پاکستان امریکہ کو پوری طرح وہ چیز نہیں دے پا رہا جو وہ چاہتے ہیں ۔نجم سیٹھی نے بتا یا کہ امریکہ افغانستان سے با عزت طریقے سے نکلنا چاہتا ہے اور ان کے مہرے کہیں نہ کہیں رہ جائیں ،جو کہ پاکستان گارنٹی نہیں کر سکتا نہ ہی اس کے لیے طالبان کو آمادہ کر سکتا ہے ،اوپر سے طالبان کے حملے بڑھتے جا رہے ہیں ،ایسا لگتا ہے کہ اس سال کے آخر میں یا اگلے سال امریکہ کو بھاگنا پڑے گا ۔تجزیہ کار نے کہا کہ اس لیے امریکہ نے آئی ایم ایف سے کہا ہے کہ ٹائٹ کر کے رکھو ،آئی ایم ایف کہہ رہا ہے کہ سی پیک سے متعلق سارے کنٹر یکٹ کھولیں ہمارے سامنے جبکہ چین اور پاکستان کے درمیان یہ طے پا یا تھا کہ یہ کنٹریکٹ چھپے رہیں گے ،عمران خان بھی پہلے کہتے تھے کہ یہ کنٹریکٹ شو کرو لیکن جب خود حکومت میں آئے اور چین گئے تو پتہ لگا کہ یہ کنٹریکٹ شو نہیں ہو سکتے ۔انہیں یہ بھی خدشہ ہے کہیں ہمارے پیسے چین کے پاس نہ چلے جائیں کیو نکہ پاکستان نے چین سے ساٹھ ارب ڈالر کے قرضے لیے ہوئے ہیں ،ہماری حکومت نے چینی ڈیویلپمنٹ کو روک دیا ہے ،چین ناراض ہے اور اوپر سے وہ کہہ رہے ہیں کنٹریکٹ دکھائیں ۔انہوں نے بتا یا کہ امریکہ کنٹریکٹ اس لیے دیکھنا چاہتا ہے کہ وہ چینی قرضوں کی واپسی کب کرنی ہے۔

نجم سیٹھی نے بتا یا کہ دوسری بات وہ یہ کر رہے ہیں کہ پر امن مقاصد کے لیے جو نیو کلیئر پروگرام کی جو ڈیویلپمنٹ ہو رہی ہے ،چین سے حاصل کردہ نیو کلیئر ریکٹر لگا رہے ہیں ،اس کی کیا شرائط ہیں ؟وہ بھی دیکھائیں ۔

آئی ایم ایف یہ بھی کہہ رہا ہے پاکستان نے جو چین کے ساتھ ہتھیارو ں کا پروگرام بنا یا ہوا ہے ،جے ایف تھنڈرز ،ٹینک اور جوائنٹ ایگریمنٹ کے ساتھ ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی جو ہو رہا ہے ،اس کے معاہدے بھی دکھائیں ۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ آپ سوچ نہیں سکتے ،آئی ایم ایف تو کہہ رہا ہے کہ آپ ننگے ہو جائیں ،ہمیں چین کے ساتھ اپنے تمام دفاعی اور ترقیاتی معاہدے دکھائیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ دس فیصد بہت خطرناک ہے ،ابھی فی الحال کوئی چھوٹی موٹی ڈیل کے تحت معاملات ٹھیک ہو جائیں گے لیکن پھر ہر تین مہینے بعد وہ کوئی نہ کوئی نئی بات کر کے پے منٹ روک لیں گے ،آئی ایم ایف کا یہ پروگرام مشکل سے چلے گا ۔

ان کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف بھی آئی ایم ایف سے لنک ہے ،آئی ایم ایف یہ بھی پوچھے گا کہ اس کو فلاں پر پابندی لگائی ،فلاں کے خلاف کیا کارروائی ہوئی۔اب امریکہ آئی ایف کے ذریعے پاکستان پر دباو بڑھا رہا ہے اور اگر آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاتے تو پھر اس کے مزیدسنگین نتائج ہیں ۔

مزید : قومی


loading...