چودھری منظور نے حکومت پر میاں عتیق کے کمیشن کھانے کے حوالے سے سنجیدہ الزام عائد کردیا

چودھری منظور نے حکومت پر میاں عتیق کے کمیشن کھانے کے حوالے سے سنجیدہ الزام ...
چودھری منظور نے حکومت پر میاں عتیق کے کمیشن کھانے کے حوالے سے سنجیدہ الزام عائد کردیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری منظور نے کہاہے کہ حکومت کے اپنے ایک اتحادی نے ان پر الزام لگایاہے کہ میاں عتیق نے کمیشن کھائی ہے لیکن یہ اس کا جواب نہیں دے رہے۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے چودھری منظور نے کہا کہ وزیر پارلیمانی امور نے نئی زبان بولی ہے کہ اگر عوام سڑکوں پر آئی تو اس کی چھترول ہوگی ، چھترول تو ان کی ہونی والی ہے ، اب وقت آگیاہے کہ حکومت سے ان کی زبان میں بات کی جائے ، بدتمیزیاں اتنی ہیں کہ ان کی اتنی اتنی زبانیں باہر نکلی ہوئی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سے پوچھتے ہیں کہ ان کی داخلہ پالیسی کیا ہے ؟ تو کہتے ہیں کہ چور اورڈاکو ہیں ،ان کے اپنے ایک اتحادی نے الزام لگایاہے کہ میاں عتیق نے کمیشن کھائی ہے لیکن یہ اس کا جواب نہیں دے رہے ،حالت ان کی یہ ہے کہ ان سے دومنٹ صبر نہیں ہوسکتا ، ان کی ایمانداری والی متھ بھی ٹوٹنے والی ہے ، ایک دو ہفتے میں اس کا پتہ چل جائیگا ۔

مزید : قومی