وفاقی وزیر علی زیدی نے آصف زرداری کو پیسے بھیجنے والی کمپنیوں سے متعلق اہم انکشاف کردیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر علی زیدی نے کہاہے کہ حیرت اس بات پر ہے کہ سلمان شہباز کو پیسے بھیجنے والا ملک سے باہر گیاہی نہیں ، چار کمپنیاں آصف زرداری کوبھی پیسے بھیجتی رہیں۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام ”آف دی ریکارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ سلمان شہباز کے پاس دفاع میں کچھ نہیں پھر بھی عمران خان پر الزامات لگائے ، حیرت اس بات پر ہے کہ سلمان شہباز کو پیسے بھیجنے والا ملک سے باہر گیاہی نہیں ہے ۔
انہوں نے کہا کہ چار کمپنیاں آصف زرداری کوبھی پیسے بھیجتی رہیں، ہماری گورننس پر آواز اٹھائیں یہ اپوزیشن کوحق ہے ، ان کے بچوں کو کھانسی بھی ہوجائے تو یہ علاج باہر سے کرواتے ہیں۔