سلمان شہباز کو مشورہ دیاتھا کہ ! ن لیگی رہنما ملک احمد خان نے ٹرانزکشن سے متعلق حقیقت بیان کردی

سلمان شہباز کو مشورہ دیاتھا کہ ! ن لیگی رہنما ملک احمد خان نے ٹرانزکشن سے ...
سلمان شہباز کو مشورہ دیاتھا کہ ! ن لیگی رہنما ملک احمد خان نے ٹرانزکشن سے متعلق حقیقت بیان کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے کہاہے کہ سلمان شہباز کو مشورہ دیا تھا کہ آپ کو ہر ٹرانزکشن کاعلم نہیں ہوگا ، اپنی ٹیم سے تفصیلات لیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ”آف دی ریکارڈ “ میں گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا کہ ٹرانزکشنز کے معاملے پر مشتاق کو پکڑا گیاہے ، مشتاق کے اکاﺅنٹ سے 60کروڑ روپے حمزہ شہباز کے اکاﺅنٹ میں آئے ۔
ان کا کہناتھا کہ میں نے سلمان شہباز کو مشورہ دیا تھا کہ آپ کو ہر ٹرانزکشن کاعلم نہیں ہوگا اور یہ بھی مشورہ دیا تھا کہ آپ اس حوالے سے اپنی ٹیم سے تفصیلات لیں۔

مزید :

قومی -