ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز ‘ حکومت جلد بحران حل کریگی ‘ جاوید اقبال وڑائچ

ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز ‘ حکومت جلد بحران حل کریگی ‘ جاوید اقبال وڑائچ

  



رحیم یارخان(بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے کہاہے کہ حکومت کاروباری طبقے کوحقوق کی فراہمی یقینی بنارہی ہے‘ ملکی معیشت میں مضبوطی کے لیے تاجربرادری کاکردارکلیدی حیثیت رکھتاہے‘ ترقیاتی کام میرٹ پرکرائے جائیں گے۔(بقیہ نمبر46صفحہ7پر )

انجمن صادق بازارکے صدررانامحمدندیم‘ جنرل سیکرٹری فہیم جمیل ودیگرکی درخواست پربجلی منصوبے کی فراہمی اوراپ گریڈیشن کاافتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف عوام کے حقوق فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے اورانشاء اللہ بہت جلدملک مسائل سے نکل کروسائل سے مالامال ہوگا‘ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کوترقی کی جانب گامزن کرنے کے لیے اقدامات اٹھارہے ہیں ‘ عوام کودہلیزپرحقوق کی فراہمی ہرصورت یقینی بنائیں گے‘ بجلی وگیس کے بحران پرقابوپانے کے لیے ترقیاتی منصوبے تیزی سے جاری ہیں اورجلدہی ان بحرانوں سے باہرنکل آئیں گے‘ اس موقع پرانہوں نے تاجربرادری کے مسائل بھی سنے اورانہیں فوری حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

حل

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...