ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟

  

برج حمل،  سیارہ مریخ،  21  مارچ  سے  20  اپریل

اپنوں کے ساتھ اختلافات میں کمی آنے کا امکان، مگر آپ اب سے الگ بھی ہونے کا سوچیں گے۔عزت اور خاموشی کے ساتھ اور شاہد آپ کے حق میں یہ بہتر ہے۔

برج ثور،  سیارہ زہرہ،  21  اپریل  سے  20  مئی

بالکل بھی گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ اب حالات روزبروز کھلنا شروع ہو جائیں گے اور پچھلے کافی دنوں کی مشکلات ان شاء اللہ تیزی سے ختم ہونا شروع ہوں گی۔

برج جوزہ،  سیارہ عطارد،  21  مئی  سے  20  جون

مالی طور پر اب صورت حال بہت جلد بدلنے والی ہے۔ صبرکریں اور دعا کریں کہ جو سخت وقت تھا اب ٹل چکا ہے۔ آپ کو اب بہت جلد اندازہ ہونے والا ہے۔

برج سرطان،  سیارہ چاند،  21  جون  سے  20  جولائی

اولاد کے حوالے سے بالکل پریشان نہ ہوں، جس نے دی ہے، اس نے ان کا بندوبست بھی کر رکھا ہے۔ آپ کے پریشان ہونے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ بس دعائیں کریں۔

برج اسد،  سیارہ شمس،  21  جولائی  سے  21  اگست

آپ اپنے اندر سے اپنے اللہ کو نہیں پکار رہے۔ زحل آپ کے زائچے میں بیٹھا ہوا اس بات کی نشاندہی کر رہا ہے کہ اہم معاملات میں توبہ کی اشد ضرورت ہے۔

برج سنبلہ،  سیارہ عطارد،  22  اگست  سے  22  ستمبر

آج آپ کو کسی جانب سے آنے والے دنوں کی اچھی خبریں ملیں گی جس سے کچھ تو توانائی ملے گی اور مایوسی کی کیفیت ختم ہو گی۔ شام تک کچھ رقم مل سکتی ہے۔

 برج میزان،  سیارہ زہرہ،  23  ستمبر  سے  22  اکتوبر

اندازوں سے کام نہ کریں حالات کھلنے دیں۔ پھر قدم اٹھائیں۔ ابھی صورت حال میں وہ تیزی نہیں ہے جو آپ چاہتے ہیں، تھوڑاسا انتظار کریں حالات پر نظر رکھیں۔

برج عقرب،  سیارہ مریخ،  23  اکتوبر  سے  22  نومبر

آج گھریلو ماحول میں کشیدگی کا خطرہ ہے، غصہ کم کریں۔ حالات کی وجہ سے پریشان نہ ہوں وہ دن نہیں رہیں گے تو یہ بھی نہیں رہیں گے، ٹینشن لینے سے کچھ نہیں ہوگا۔

برج قوس،  سیارہ مشتری،  23  نومبر  سے  20  دسمبر

آج ایک اہم مسئلے سے نجات ملے گی۔ آپ اپنی وہ غلطیاں بار بار مت دہرائیں جو ماضی میں کر چکے ہیں۔ اس بار ان کی بالکل بھی گنجائش نہیں ہے عقل سے کام لیں۔

برج جدی،  سیارہ زحل،  21  دسمبر  سے  19  جنوری

خوفزدہ نہ ہوں زائچہ بحکم اللہ آنے والے دنوں کے بارے میں خوشی کی خبر سنا رہا ہے۔ اس وقت جو مل رہا ہے شکر ادا کریں، چند دن انتظار اور پھر سب ٹھیک۔

برج دلو،  سیارہ زحل،  20  جنوری  سے  18  فروری

آج قدرے بہتر دن ہے۔ آپ کو ایک مشکل سے نکالنے میں مددگار ہوگا اور جس بات کی امید لگا رکھی تھی وہ بھی پوری ہوتی دکھائی دے رہی ہے، ان شاء اللہ

برج حوت،  سیارہ مشتری،  19  فروری  سے  20  مارچ

روزگار کی بالکل فکر نہ کریں، اب حالات اس سلسلے میں آہستہ آہستہ بہتر ہوتے چلے جائیں گے اور جو لوگ مشکلات کا شکار تھے اب وہ بھی نجات حاصل کر سکیں گے۔

مزید :

لائف سٹائل -مخفی علوم -