وزیر اعظم عمران خان آج کراچی آئیں گے یا نہیں ؟فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا

وزیر اعظم عمران خان آج کراچی آئیں گے یا نہیں ؟فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا
وزیر اعظم عمران خان آج کراچی آئیں گے یا نہیں ؟فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا آج جمعرات کو کراچی کا کوئی دورہ شیڈول نہیں ۔

تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم کے کل کے دورہ کراچی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کے دروے کے پروگرام کے حوالے سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔خیال رہے کہ اس سے قبل ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کل کراچی پہنچ رہے ہیں اور وہ علمائے کرام سے خصوصی ملاقات کریں گے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اپنے دورے کے دوران گورنر ہاس میں ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کریں گے اور ایکسپو سینٹر میں قائم آئسولیشن سینٹر کا بھی دورہ کریں گے ۔خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے بعد سے وزیراعظم سندھ کے علاوہ اب تک تینوں صوبوں کا دورہ کرچکے ہیں۔

مزید :

قومی -