چلڈرن ہسپتال سرکاری اراضی پر تعمیر کی جائیں گے، عبدالکریم خان

چلڈرن ہسپتال سرکاری اراضی پر تعمیر کی جائیں گے، عبدالکریم خان

  

صوابی(بیورورپورٹ)وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے صنعت وتجارت عبدالکریم خان نے وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال صوابی کی تعمیر کے لئے باقاعدہ شروعات کا افتتاح کیا۔ ڈی ایچ او، ایکسین سی اینڈ ڈبلیو، ایس ڈی اوز، انجینئرز، فوکل پرسن گجو خان میڈیکل کالج ڈاکٹر سجاد اور دیگر مجاز حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ معاون خصوصی عبدالکریم خان نے کہا کہ وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال سرکاری رورل ہیلتھ سنٹر ہسپتال انبار کھنڈہ سے متصل اراضی پر تعمیر کی جائے گی۔اور اس کے قیام کے لئے بیس کنال اراضی مختص کر دی گئی ہے اسی طرح اس ہسپتال کی تعمیر پر تقریباً چھ سو ملین روپے لاگت آئے گی جب کہ یہ جدید ترین ہسپتال تقریباً250بستروں پر مشتمل ہو گا اس میں تمام طبی سہولیات اور جدید آلات میسر ہونگے۔ اس موقع پر محکمہ صحت کے حکام نے صوبائی معاون خصوصی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہسپتال کی تعمیر کے لئے عملی کام شروع کرنے پر پی سی ون پراسز دو ماہ کے اندر اندر مکمل ہو جائیگا۔ ہسپتال کی ڈیزائننگ اور دیگر کاغذی ورک کے حوالے سے انکو بریفنگ دیا گیا۔ معاون خصوصی عبدالکریم خان نے بتایا کہ وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال صوابی کی عملی تعمیر کے لئے یہ شروعات ہے ہوم ورک مکمل ہونے پر جلد از جلد اس کی تعمیرات کا کام شروع ہو جائیگا او ر اسی طرح اس کا سنگ بنیاد وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان اور سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر رکھے گا انہوں نے کہا کہ یہ جدید ترین ہسپتال کا تحفہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا صوابی کے عوام کے لئے ضلع بھر کے عوام اس ہسپتال کی سہولیات سے مستفید ہونگے انہوں نے ہسپتال کے قیام کے لئے عملی کر دار ادا کرنے پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا شکریہ ادا کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -