فضل حکیم خان نے احساس پروگرام کے تحت 8171 پر رجسٹرڈ افراد کو کیش دینے کا افتتاح کیا

فضل حکیم خان نے احساس پروگرام کے تحت 8171 پر رجسٹرڈ افراد کو کیش دینے کا افتتاح ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے احساس پروگرام کے تحت 8171 پر رجسٹرڈ افراد کو کیش دینے کا افتتاح کرلیا ودودیہ ہال میں غریب افراد کو 12000 روپے دیکر باقاعدہ آغاز کردیا اس موقع پر اے سی بابوزئی عامر علی شاہ اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے جبکہ حکام کے ہمراہ فضل حکیم خان نے مختلف سنٹرز کا بھی دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر فضل حکیم خان نے کہا کہ حکومت کو وبائی صورتحال میں غریب طبقے کا احساس ہے اور اسی احساس کو مدنظر رکھ کر احساس پروگرام کا آغاز کیا ہے جس سے غریب خاندانوں کو 12000 روپے نقد امداد مل رہی ہے انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام سے رقم وصول کرنے والوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے ہونگے تاکہ کورونا وائرس کے پھیلنے کا خدشہ نہ ہو انہوں نے سنٹروں میں تعینات اہلکاروں کو بھی ہدایت کی کہ ہجوم بنانے سے گریز کیا جائے اور آنے والے ہر فرد کو جلد فارغ ہونے کے ساتھ بھر پور تعاون کیا جائے انہوں نے عوام پر بھی زور دیا کہ وہ احتیاطی تدابیر کو اپناکر عملے سے تعاون کریں اور ہاتھ ملانے یا گلے ملنے سے گریز کریں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ محمود خان کو غریب طبقہ کا احساس ہے اور احساس پروگرام اس کی کڑی ہے