سندھ،امدادی مراکز کے باہر سیاسی جماعتوں کی سرگرمیوں پر پابندی عائد

سندھ،امدادی مراکز کے باہر سیاسی جماعتوں کی سرگرمیوں پر پابندی عائد

  

کراچی(این این آئی)امدادی مراکز سے متعلق سندھ پولیس نے ہدایت جاری کی ہیں کہ ان مقامات پر سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہو گی۔کراچی میں سندھ پولیس نے احساس اور بی آئی ایس پی کے مراکز کے باہر مختلف جماعتوں کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی ہے، اس سلسلے میں آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر نے صوبے بھر کے آپریشنل ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز کو خط لکھ کر مطلع کر دیا ہے۔خط میں ہدایت کی گئی ہے کہ ان سینٹرز کے اطرف کسی جماعت کو جھنڈا لگانے کی اجازت نہیں ہے، کوئی بھی تنظیم کسی فرد کی تصویر نہ لگائے اور اس پابندی پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس پابندی کا مقصد کسی بھی ناخوش گوار واقعے سے بچنا ہے، اس لیے متعلقہ ڈی ایس پیز ہر سینٹر پر اپنی موجودگی یقینی بنائے، اور ضلعی ایس ایس پیز ان مراکز پر سوشل ڈسٹینسنگ کے ضابطے پر عمل درآمد کو بھی یقینی بنائیں۔

امدادی مراکز

مزید :

پشاورصفحہ آخر -