رستم،احساس کفالت پروگرام کے ڈسٹری بیوٹر پوائنٹ کا آغاز

رستم،احساس کفالت پروگرام کے ڈسٹری بیوٹر پوائنٹ کا آغاز

  

رستم (نمائندہ پاکستان) روزنامہ پاکستان کی خبر پر ایکشن،یونین کونسل بازار کے عوام کی سہولت کیلئے گورنمنٹ مڈل سکول بازار میں احساس کفالت پروگرام کے ڈسٹری بیوشن پوائنٹ کا آغازکردیا، تحصیل رستم کا یونین کونسل بازار جو رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑا اور پہاڑی سلسلوں پرمشتمل یونین کونسل ہے لاکھوں کی آبادی اور چار ویلج کونسل پر مشتمل یونین کونسل بازارکو بدقسمتی سے وزیراعظم کے احساس کفالت ایمرجنسی پروگرام میں مکمل طور پر نظر انداز کرکے احساس پروگرام کا ایک بھی پوائنٹ یوسی بازار کو نہیں دیا گیا تھا گزشتہ روز روزنامہ پاکستان میں اس مسلے کے بارے میں خبر آنے کے بعد مقامی ایم پی اے طفیل نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ ہوا جس کے بعد ایڈیشنل اسٹنٹ کمشنر رستم گل نواز آفریدی نے ڈپٹی کمشنر کے ہدایت پر پوری ایکشن لیتے ہوئے گورنمنٹ مڈل سکول بازار میں احساس کفالت پروگرام کیلئے دسٹری بیوشن پوائنٹ کے احکامات جاری کیے اور آج سے باقاعدہ اسی پوائنٹ کو یوسی بازار کے دورافتادہ علاقوں گڑو،امانکوٹ،پیرسئی بادام،بھیڑوچ اور ملندری کے عوام کیلئے کھول دیاگیا جس کی وجہ یہاں سے تعلق رکھنے والوں عریب عوام کا دیرینہ مطالبہ روزنامہ پاکستان کی وساطت سے پورا ہوگیادوسری طرف رستم کے ڈسٹری بیوشن پوائنٹ پر رش بھی کم ہونے لگا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -