پاراچنار، طوفانی بادوباران اور ژالہ باری سے فصلوں اور باغات کو نقصان

  پاراچنار، طوفانی بادوباران اور ژالہ باری سے فصلوں اور باغات کو نقصان

  

پاراچنار(نمائندہ پاکستان)پاراچنار سمیت ضلع کرم کے مختلف علاقوں میں طوفانی باد و باراں اور شدید ژالہ باری کے باعث کھڑی فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچا جبکہ کئی مقامات پر کچے مکانات بھی گرگئے ہیں، قبائل نے علاقے کو آفت زدہ قرار دینے اور حکومت سے مالی معاونت کی اپیل کی ہے پاراچنار اور ضلع کرم کے مختلف علاقوں میں گذشتہ دو روز سے طوفانی باد و باراں اور ژالہ باری ہوئی جس سے ضلع کرم کے مختلف علاقوں آگرہ، سمیر، بستو، سلطان، ابراہیم زئی، یعقوبی، ٹوپکی، احمد زئی, عالم شیر اور دیگر علاقوں میں کھڑی فصلوں باغات اور درختوں کو شدید نقصان پہنچا علاقہ بستو کے ایک زمیندار جلال حسین نے بتایا کہ انہوں نے بڑی محنت سے فصلیں اگائی تھیں اور ان کی روزی روٹی کا یہی ایک وسیلہ تھا وہ بھی ژالہ باری کی نظر ہوگئی انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ اس علاقے کو آفت زدہ قرار دیکر لوگوں کیساتھ مالی معاونت کریں شدید بارشوں اور ژالہ باری کے باعث جہاں پر فصلیں اور باغات متاثر ہوگئے وہاں پر مختلف علاقوں میں کچے مکانات بھی گرگئے ہیں پاراچنار شہر ہزارہ محلہ کے رہائشی محمد عباس کا کہنا ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر محنت مزدوری کرکے گھر کو چلا رہا ہے بارشوں اور ژالہ باری کے باعث ان کے گھر کا چھت بھی گر گیا جس کے باعث وہ شدید مشکلات سے دو چار ہے ایک طرف لاک ڈاؤن اور بے روزگاری نے جینا محال کردیا ہے دوسری جانب ان کے گھر کے چھت گر کر انہیں مشکلات کے دلدل میں دھکیل دیا ہے اور ابھی تک کسی بھی سرکاری عہدیداروں اور نیچرل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی جانب سے کسی قسم امداد نہیں ملی ہے اور نہ ہی انہوں نے متاثرہ گھروں کا دورہ کیا ہے متاثرین نے حکومت سے بھر پور مالی امداد کی اپیل کی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -