قبضہ گروپ میں ملوث پانچ افراد گرفتار

قبضہ گروپ میں ملوث پانچ افراد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود میں پلاٹ پر ناجائز قبضہ کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کا تعلق منظم قبضہ گروپ گروہ سے ہے جو سمندر پار پاکستانیوں کو اراضی خریدنے کے بہانے ان کے کمرشل پلاٹس پر غیر قانونی قبضہ کرنے میں ملوث ہیں، ملزمان سے برمنگھم میں مقیم پاکستانی کے پلاٹ کا قبضہ واگزار کرا کر مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق مدعی مختیار علی خان ولد الف خان سکنہ حال برمنگھم انگلینڈ نے پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ کچھ افراد نے اس کے پلاٹ پر ناجائز قبضہ کر لیا ہے جس پر ڈی ایس پی فقیر آباد عالمزیب خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ پہاڑی پورہ اعجاز نبی نے فوری کاروائی کرتے ہوئے پانچ افراد بوستان ولد محمد عمر، سلمان ولد سید محمد، جانس ولد جہاد الدین، محمد علی ولد شیر محمد اور سلیم کو موقع پر گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے، تمام ملزمان کا تعلق منظم قبضہ گروپ گروہ سے ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو اراضی خریدنے کا جھانسہ دے کر ان کے پلاٹس پر قبضہ کرنے کا اعتراف کر لیا ہے، تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے