چارسدہ، موٹر وے پر کار بے قابوہوکر کھیتوں میں جاگری، 2جاں بحق

  چارسدہ، موٹر وے پر کار بے قابوہوکر کھیتوں میں جاگری، 2جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چارسدہ(بیورورپورٹ)موٹر وے پر تیز رفتار موٹر کار بے قابو ہوکر قریبی کھیتوں میں جا گری۔ پشاور سے تعلق رکھنے والے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق عرفان ولد راج محمد واپڈا کالونی پشاور اور خالد ولد عبدالعزیز اتحاد کالونی اسلام آباد سے پشاور موٹر کار ICT NW 353 براستہ موٹر وے آرہے تھے کہ جیندی پل کے قریب ان کی گاڑی بے قابو ہوکر قریبی کھیتوں میں جا گری جس کے نتیجے میں دونوں افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔دونوں کی میتیں ڈسٹرکٹ ہسپتال چارسدہ لائی گئی جہاں سے ان کے لواحقین کے حوالے کر دئیے گئے۔