کرونا پر سندھ کی حکمت عملی بدترین، بیان بازی میں پہلا نمبر،شہباز گل
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت کے ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں صرف میڈیا پر اعلانات سے نہیں اپنے عمل سے خود کو لیڈر ثابت کریں۔ تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے اپنے ایک بیان میں سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کرونا کے تدارک کیلئے سندھ حکومت نے 3 نمایاں اقدام کئے ہیں، سندھ کے ان اقدامات میں احساس امدادی پروگرام پر اپنا نام لکھنا، روزسیاسی بیان داغنا اور مخالف سیاسی ورکرز پر تشدد کرنا شامل ہے، بیان بازی میں دنیا میں پہلا نمبر ہے۔ سندھ میں روزانہ کے صرف 500 ٹیسٹ، وبا کا زیادہ پھیلاؤ، بغیر تیاری لاک ڈاؤن ہے، لگتا ہے 8 ارب گھر پر ہی بانٹ لیے، کسی کو کانوں کان خبر نا ہونے دی۔شہباز گل نے کہا کہ سندھ کے تاجر اور غریب عوام سبھی سراپا احتجاج ہیں، اٹھارویں ترمیم کے بعد آپ کے ان فیصلوں کا اختیار آپ کے پاس ہے، اتنے دن سیاست کی ہے تو اب کچھ دن کام بھی کرلیں کیونکہ عوام حقیقت جان گئی ہے۔
شہباز گل