جندول، احساس پروگرام کے تحت رقوم کی تقسیم حکومتی طریقہ کار کے تحت جاری

جندول، احساس پروگرام کے تحت رقوم کی تقسیم حکومتی طریقہ کار کے تحت جاری

  

جندول(نمائندہ پاکستان)جندول احساس پروگرام کے تحت رقوم کی تقسیم حکومتی طریقہ کار کے تحت جاری ہے۔جھوٹے الزامات عائد کر کے سوشل میڈیاں پر عزت نفس مجروح نہ کیا جائے۔ گذشتہ روز تحصیل ثمرباغ میں احساس پروگرام چلانے والے فرنچائز مالکان کے وفد نے اسسٹنٹ کمشنر جندول طارق حسن اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر یونس خان کیساتھ ملاقات کیا۔ملاقات کے دوران متفقہ قرارداد پیش کرتے ہوئے شوکت علی،شیر بہادر،احسان بادشاہ،عطاء اللہ،سراج الحق،سدیر،مسلم،عثمان احسان للہ اور شاکر اللہ کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام کے تحت رقوم کی تقسیم حکومتی طریقہ کار کے تحت جاری ہے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیاں پر ہر کسی نے ٹی وی اور نیوز کا نام دے کر پیجز بنا رکھے ہیں جن پر بغیر کسی ثبوت کے بغیر باعزت لوگوں کے خلاف الزامات عائد کر کے عزت نفس مجروح اور بدنام کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ رقوم کی تقسیم کا کام انتظامیہ کے افسران پولیس اور پاک فوج کے اہلکاروں کی نگرانی میں ہوتا ہے اس لئے زائد رقوم کی وصولی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر کو یقین دلایا کہ کسی بھی مرد یا خاتون سے اوور چارجنگ نہیں ی جائے گی اس لئے سوشل میڈیاں پر انتشار پھیلانے والوں کو نکیل ڈالنے کیلئے اقدامات اٹھائی جائے ورنہ وہ لوگ مزید پروگرام کیساتھ کام کرنے سے دستبردار ہونے کا اعلان کرینگے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -