مختلف پریس کلبوں کا مردان پریس کلب کے صدرپر تشدد کی مذمت

مختلف پریس کلبوں کا مردان پریس کلب کے صدرپر تشدد کی مذمت

  

مردان (بیورورپورٹ) مختلف شخصیات اور پریس کلبوں نے مردان پریس کلب کے صدر لطف اللہ لطف کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر کی مذمت کرتے ہوئے ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیاہے امن جرگہ کے صدر سید کمال شا ہ ایڈووکیٹ،رستم کے صدرعذیر نعمانی کی قیادت میں اوربخشالی پریس کلب کے صدر حنیف اللہ کی قیادت میں صحافیوں کے الگ الگ وفود نے مردان پریس کلب آکر پریس کلب کے صدر لطف اللہ اور دیگر عہدیداروں اورممبران سے اظہار یکجہتی کا اظہار کیا اور واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملوث پولیس اہلکارو ں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا امن جرگہ کے صوبائی صدر سید کمال شاہ ایڈووکیٹ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ مردان پولیس بے لگام ہوگئی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -