مساجد کی تالہ بندی اور بندش کسی صورت تسلیم نہیں،مولانا گوہر شاہ

مساجد کی تالہ بندی اور بندش کسی صورت تسلیم نہیں،مولانا گوہر شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ(بیورورپورٹ) جمعیت علماء اسلام ضلع چارسدہ کے مجلس عاملہ کا اجلاس۔ مساجد کی تالہ بندی اور بندش کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے۔احتیاطی تدابیر اختیار کرکے مساجد آباد رکھیں گے نماز جمعہ اور تراویح تمام احتیاطی تدابیر کے ساتھ ادا کریں گے کورونا وائرس سے متاثرین کی بھرپور امداد کا فیصلہ کیاگیا اس سلسلے میں جمعیت علماء اسلام ضلع چارسدہ کے مجلس عاملہ کا اجلاس زیر صدارت سابق ایم این اے مولانا سید گوہر شاہ منعقد ہوا اجلاس میں ضلعی ترجمان مولاناجمیل احمد,حاجی دانشمند, ڈاکٹر الٰہی جان,مولانا محمد طاہر,مولاناعبدالبصیر شاہ,حاجی ظفر علی خان, حسین احمد شیر,مولانا سمیع اللہ,مولاناطیب اور پیر مدثر نظر بھی شریک ہوئے۔اجلاس میں تینوں تحصیلوں کے سطح پر کورونا وائرس سے متاثرہ مستحق لوگوں کی فہرست ترتیب دینے کیلئے عہدیداروں کو ذمہ داریاں تفویض کی گئی اجلاس میں واضح کیاگیا کہ مساجد کی بندش اور تالہ بندی کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے کیونکہ ان عناصر کو سبزی منڈیوں, احساس پروگرام کے رقوم کے تقسیم کے سنٹرز, بینکوں کے سامنے عوام کی قطاریں اور دیگر مقامات پر رش نظر نہیں آتا صرف مساجد کو کیوں ٹارگٹ کیا جارہا ہے حالانکہ ہمارے اکابرین نے اس حوالے سے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے جس پر عمل ہورہا ہے۔اجلاس میں واضح کیاگیا کی نماز جمعہ اور تراویح تمام احتیاطی تدابیر کے ساتھ ادا کریں گے۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ لاک ڈاون سے متاثرہ دکانداروں کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کیا جائے اور جو کاروبار بند ہیں انھیں کھولنے کیلئے شیڈول ترتیب دیا جائے