جندول، مختلف علاقوں میں محکمہ فارسٹ کے گھٹ جوڑ سے قیمتی درختوں کی کٹائی کا سلسلہ جاری
جندول(نمائندہ پاکستان) جندول ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں محکمہ فارسٹ کے گھٹ جوڑ سے قیمتی درختان کی کٹائی کا سلسلہ جاری۔ تحصیل لعل قلعہ اور تحصیل ثمرباغ میں حالیہ کریک ڈاون کے دوران ٹمبر مافیاں بڑے مقدار میں قیمتی درختان کاٹ کر لے گئیں ہیں۔محکمہ فارسٹ کے اندرونی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ٹمبر کی کٹائی اور چلائی میں فارسٹ کے اہلکار شامل ہیں اور اس قسم کے کاموں پر پولیس بھی چشم پوشی کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق فارسٹ کے افسران کو نقدی سمیت قیمتی ٹیمبر بھی تحفے میں دیئے جاتے ہیں جسے باقاعدہ مقامی آرہ مشینوں میں کٹائی کے بعد سرکاری گاڑی میں لاد کر لے جائے جاتے ہیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق حکومتی پریشر کی وجہ سے کبھی کبھار گھریلوں استعمال یا فرنیچر بنانے کیلئے ٹیمبر لے جانے والے لوگوں کو ادارے پکڑ کر اور یا کبھی کبھار پراگرس پورا کرنے کیلئے ایک دو سمگلروں کو بھی چالان کیا جاتا ہے تاہم میرٹ پر ٹیمبر مافیاں کی خلاف کاروائی نہیں کی جاتی۔ مقامی لوگوں کے مطابق اگر ٹمبر کی کٹائی کا یہ سلسلہ جاری رہاں تو عنقریب بالائی علاقہ جات قیمتی جنگلات اور درختان سے خالی ہو جائے گے۔ مقامی لوگوں نے وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کی