صوابی،منشیات کی سمگلنگ ناکام 2 گرفتار،چرس اور افیون برآمد

صوابی،منشیات کی سمگلنگ ناکام 2 گرفتار،چرس اور افیون برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی(بیورورپورٹ) چھوٹا لاہورضلع صوابی پولیس نے مزدہ ہینو ٹرک کے ذریعے بھاری مقدار میں لاکھوں روپے مالیت کی منشیات کی بڑی کھیپ صوبہ پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر دو ملزمان کو گرفتارکر لیا۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈی پی او عمران شاھد کو اطلاع ملی تھی کہ پشاور کی جانب سے ایک ٹرک کے ذریعے بھاری مقدار میں منشیات براستہ صوابی صوبہ پنجاب سمگل کی جائے گی جس پر ان کی ھدایت پر ڈی ایس پی تاج محمد خان۔ایس ایچ او شفیق احمد، اے ایس آئی انتخاب عالم، مراد خان اور اکرم خان نے پولیس پارٹی کے ہمراہ صوابی، جہانگیر ہ روڈپر بمقام نزد شیر آ باد ناکہ بندی کر دی اس دوران ایک ہینو مزدا ٹرک نمبر 9934۔ ایس جی ای کو روکا تلاشی لینے پر خفیہ خانوں سے 12کلو 234 گرام چرس۔ 2 کلو 132 گرام افیون اور 3 کلو 101 گرام ہیروئن برآمد کر کے دو بین الصوبائی سمگلر محمد آ صف اور کلیم ساکنان شیخ پورہ تحصیل فیروز والا پنجاب کو گرفتارکر کے ان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔منشیات کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جارہی ہے۔